Usool e deen in urdu

 

اصول دین و این کی جڑیں ۔ توحید : یعنی اللہ تعالی موجود ہے وہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا وہ اپنی ذات اور صفات میں واحد ہ لاشریک ہے ۔ وہ بے نیاز ہے ۔ وہ کسی کا باپ اور بیٹا نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر اور کفو ہے ۔ عدل : اللہ تعالی عادل ہے یعنی وہ ہر چیز کو اس کے مناسب مقام پرقراردیتا ہے ۔ ووصفت ظلم سے منزہ ہے اس کے تمام فیصلے عدل پر بنی ہیں ۔ نبوت : اللہ تعالی نے لوگوں کی رشد و ہدایت کے لیے معصوم افراد کو اپنے نمائندے بنا کر لوگوں کے پاس روانہ کیا ، جنھیں نبی کہا جاتا ہے ۔ تمام انبیاء ہر قسم کے گناہ سے پاک ہوتے ہیں ۔سلسلہ نبوت کا آغاز حضرت آدم سے ہوا اور اس کا اختتام حضرت محمدمصطفی ﷺ پر ہوا ۔ اللہ تعالی نے انبیاء پر صحیفے اور کتابیں نازل فرمائیں تھیں ، جن میں سے اس وقت صرف قرآن مجید اپنی اصلی اور غیر محرف شکل میں موجود ہے ۔ حضرت محمد مصطفی ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں اور قرآن مجید انسانیت کے نام پر خدا کا آخری پیغام ہے ۔ رسول اکرم ﷺ کے بعد کسی طرح کا کوئی نبی نہیں آۓ گا اور جو بھی آنحضرت کے بعد نبوت کا دعوی کرے گا وہ کافرو مرتد ہے ۔ امامت : حضرت رسول خدا ﷺکی رحلت کے بعد اللہ تعالی نے دین کی حفاظت اور پیغمبر اکرم ملتے ہی اکرام کی تعلیمات کی بقاء کے لیے امام مقرر کیے ، جن کا اعلان رسول خدا نے اپنی حیات مبارکہ میں کیا تھا ۔ ائمہ کی کل تعداد بارہ ہے جن میں سے گیارہ امام درجہ شہادت پر فائز ہو چکے ہیں اور بارہو میں امام بحکم خدا زندہ ہیں ۔ جب اللہ تعالی کا حکم ہو گا تو وہ ظہور فرمائیں گے اور ظلم و جور سے بھری ہوئی دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے ۔ تمام کے تمام ائمہ ہرقسم کے گناہ اور لغزش سے معصوم ہیں ۔ ان کے نام حسب ذیل
حضرت امام علی علی * حضرت امام حسن علی حضرت امام حسین علی ہ حضرت امام زین العابدین علم ہ حضرت امام محمد باقر علی * حضرت امام جعفر صادق علیہ حضرت امام موسی کاظم علی * حضرت امام علی رضائی حضرت امام محمدتقی علی * حضرت امام علی نقی علی * حضرت امام حسن عسکری علی * حضرت امام محمد مهدی علی قیامت : ایک دن ایسا آنے والا ہے جب اللہ تعالی تمام مخلوق کو دوبارہ زندہ کرے گا اور ان کے عقائد و اعمال کا حساب لے گا۔جن کے عقائد و اعمال صحیح ہوں گے ان کو جزا دے گا اور انہیں جنت میں داخل کرے گا ۔ جبکہ ہد عقیدہ اور بدگمل افرادکو دوزخ میں ڈالے گا اور اس کے کسی فیصلہ میں ظلم کا کوئی شائبہ تک نہیں ہوتا ہے

Comments

Popular posts from this blog

Babul Hawaij Tv

Allama Majid Raza Abidi

Welcome to our website