Posts

Showing posts from June, 2022

Usool e deen in urdu

  اصول دین و این کی جڑیں ۔ توحید : یعنی اللہ تعالی موجود ہے وہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا وہ اپنی ذات اور صفات میں واحد ہ لاشریک ہے ۔ وہ بے نیاز ہے ۔ وہ کسی کا باپ اور بیٹا نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر اور کفو ہے ۔ عدل : اللہ تعالی عادل ہے یعنی وہ ہر چیز کو اس کے مناسب مقام پرقراردیتا ہے ۔ ووصفت ظلم سے منزہ ہے اس کے تمام فیصلے عدل پر بنی ہیں ۔ نبوت : اللہ تعالی نے لوگوں کی رشد و ہدایت کے لیے معصوم افراد کو اپنے نمائندے بنا کر لوگوں کے پاس روانہ کیا ، جنھیں نبی کہا جاتا ہے ۔ تمام انبیاء ہر قسم کے گناہ سے پاک ہوتے ہیں ۔سلسلہ نبوت کا آغاز حضرت آدم سے ہوا اور اس کا اختتام حضرت محمدمصطفی ﷺ پر ہوا ۔ اللہ تعالی نے انبیاء پر صحیفے اور کتابیں نازل فرمائیں تھیں ، جن میں سے اس وقت صرف قرآن مجید اپنی اصلی اور غیر محرف شکل میں موجود ہے ۔ حضرت محمد مصطفی ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں اور قرآن مجید انسانیت کے نام پر خدا کا آخری پیغام ہے ۔ رسول اکرم ﷺ کے بعد کسی طرح کا کوئی نبی نہیں آۓ گا اور جو بھی آنحضرت کے بعد نبوت کا دعوی کرے گا وہ کافرو مرتد ہے ۔ امامت : حضرت رسول خدا ﷺکی رحلت کے بعد اللہ تعال...